سبز_الائچی

#سبز_الائچی : - ♡♡♡

Cardamom



الائچی دو ہزار قبل ازمسیح سے استعمال ھوتی آ رہی ھے دنیا میں سب سے زیادہ الائچی گوئٹے مالا ملک میں کاشت ھوتی ھے - برصغیر میں بھارت کے کچھ علاقوں میں بھی الائچی پیدا ھوتی ھے - 

#مزاج : - ☆

 تر گرم 

#غذائی_صلاحیت : - ☆ 

100 گرام الائچی میں 

پروٹین 19 فیصد 

چکنائی 28 فیصد 

غذائی ریشے 70 فیصد 

پوٹاشیم 24 فیصد 

کیلشیم 38 فیصد 

کاپر  5۔42 فیصد 

آئرن  5۔17 فیصد 

میگنیشیم 28 ملی گرام 

فاسفورس 175 ملی گرام 

زنگ 47۔7 ملی گرام 

وٹامن سی 21 ملی گرام 

سوڈیم 18 ملی گرام 

100 گرام الائچی میں 

311 کیلوریز پائی جاتی ہیں

#قوت_بخش : - ☆

الائچی منہ کی بدبو کو دور کرتی ھے -

الائچی سوزشی کھانسی میں مفید ھوتی ھے - 

الائچی پھیپھڑوں کی سوزش اور خون آنے میں مفید ھوتی ھے -
الائچی مفرح قلب ھے دل کو راحت دیتی ھے - 

الائچی سرعت انزال میں مفید ھوتی ھے - 

الائچی قدرتی امساک پیدا کرتی ھے  -

الائچی گرمی کے بخاروں میں مفید ھوتی ھے - 

الائچی ڈپریشن میں مفید ھوتی ھے - 

الائچی منہ کے دانوں میں مفید ھوتی ھے - 

الائچی منی میں پیپ (پس) میں مفید ھوتی ھے - 

الائچی صفراوی قے میں مفید ھوتی ھے - 

الائچی معدے کی جلن اور تیزابیت میں مفید ھوتی ھے - 

الائچی معدہ کی سوزش کو رفع کرتی ھے -

الائچی خواتین کو شدید درد سے ماہواری آنے میں مفید ھوتی ھے - 
الائچی جلن دار لیکوریا میں مفید ھوتی ھے - 

#سبز_الائچی_کے_فوائد : - ☆ 

سبز الائچی بھارت سمیت ایشائی ممالک میں گھروں میں استعمال ھونے والا ایک عام مصالحہ ھے - جو نہ صرف قدرتی طور تازگی بخشتا ھے - بلکہ اس کے بے شمار فوائد بھی ہیں - جن میں سے چند ایک فوائد بیان کئے جا رہیں ہیں ۔ 

#نظام_انہضام_میں_بہتری : - ☆ 

سبز الائچی قدرتی طور پر ایک منٹ کا درجہ رکھنے کے ساتھ ساتھ نظام انہضام کو بہتر بناتی ھے ۔ الائچی کا استعمال آنتوں کی سوزش میں انتہائی مفید ھے - جبکہ سینے کی جلن - متلی کی صورت میں بھی یہ آکسیر کا درجہ رکھتی ھے ۔ الائچی قدرتی طور پر تیزابیت سے لڑنے کی صلاحیت رکھتی ھے ۔ ان خصوصیات کے علاوہ سبز الائچی صدیوں سے نظام انہضام کی بہتری کیلئے پیدا ھونے والی روایتی ادویات میں استعمال کی جا رہی ھے ۔ نظام انہضام میں خرابی کی صورت میں دو سے تین سبز الائچی کے دانے - ادرک کا چھوٹا سا ٹکڑا اور دھنیا اچھی طرح پیس کر گرم پانی کیساتھ استعمال کیا جائے ۔ 
بد ہضمی کی صورت میں الائچی کے چند دانے سبز چائے میں شامل کر کے استعمال کرنے سے بد ہضمی دور ھوتی ھے ۔ 

#سانس_میں_بدبو.: - ☆ 

سانس اور منہ کی بد بو ختم کرنے کیلئے تمام ادویات استعمال کر کے مایوس ھونے والوں کیلئے خوشخبری ھے کہ سبز الائچی اور جراثیم کش مسالہ استعمال کرنے سے نہ صرف سانسوں کی بد بو نہ صرف ختم ھو جائے گی - بلکہ سانسیں خوشگوار ھو جائیں گی ۔ اس کے استعمال کا طریقہ کار نہایت آسان ھے - کھانے کے بعد چند دانے سبز الائچی کے چبا لئے جائیں یا صبح چائے میں الائچی ڈال کر استعمال کی جائے ۔

#تیزابیت : - ☆ 

تیزابیت سے چھٹکارا کیلئے بھی سبز الائچی نہایت مفید ھے ۔ اگر آپ بھوک نہ لگنے - تیزابیت - متلی کی شکایات میں مبتلا ہیں - تو سبز الائچی ان تمام امراض سے نجات دلانے میں آپ کی مدد کرے گی ۔ الائچی کا تیل استعمال کرنے سے بھوک نہ لگنے - متلی اور تیزابیت کی شکایات دور ھو جاتی ہیں ۔ 

#نظام_تنفس_کی_بیماریاں : - ☆ 


سبز الائچی دمہ - سردی اور کھانسی کے مسائل میں بھی آزمودہ  کا درجہ رکھتی ھے ۔ روایتی ادویات میں بلغم کے اخراج - سینے کی جکڑن اور نظام تنفس کے مسائل سے نمٹنے کیلئے سبز الائچی کا استعمال عرصہ دراز سے جاری ھے ۔ سردی - کھانسی اور بلغم کی شکایات کی صورت میں ایک برتن میں پانی گرم کر کے اس میں سبز الائچی ڈال کر اس کی بھاپ لیں - اور اگر ممکن ھو تو برتن میں تھوڑا سا الائچی کا تیل ڈال لیں - 
یہ طریقہ کار آپ کو فوری طور پر آرام دے گا ۔ 

#بلڈ_پریشر_اور_دل_کے_امراض : -☆ 

سبز الائچی میں موجود پوٹاشیم - کیلشیم اور میگنیشیم دوران خون کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ دل کے امراض میں کمی کا باعث بنتا ھے ۔ روز مرہ کے کھانوں میں الائچی شامل کرنا دل کی صحت کیلئے انتہائی مفید ھے جبکہ چائے اور الائچی کا استعمال بلڈ پریشر کنٹرول کرنے میں معاون ھے ۔

#خون_کی_کمی : - ☆ 

اس کے علاوہ سبز الائچی خون کی کمی سے نمٹنے میں بھی معاون ھے - اس میں موجود تانبے - لوہے - ربوفلیون - وٹامن سی اور دیگر وٹامنز خون کے سرخ خلیات کی پیداوار بڑھاتا ھے ۔ گرم دودھ کے ایک گلاس میں ایک چٹکی الائچی پاﺅڈر اور ہلدی شامل کر کے استعمال کرنے سے خون کی کمی دور کی جا سکتی ھے ۔ 

#زہریلے_مادوں_کےخلاف_قوت_مدافعت : - ☆  

الائچی معدنی مینگنیج کا ایک بڑا حصہ موجود ھوتا ھے - 
جو جسم میں موجود زہریلے مادوں سے لڑنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ھے ۔ اس کے علاوہ الائچی میں موجود قوی ٹانک جنسی قوت میں بھی اضافہ کرتا ھے ۔

Post a Comment

پچھلی پوسٹ اگلی پوسٹ

منتخب پوسٹس

ہمارے بارے میں