#گوکھرو_خارخسک : - ♡♡♡
ایک ایسی بوٹی جو مدر بول اور مدر ایام -
گردہ و مثانہ کی پتھری کو توڑتی ھے ۔
جریان اور عسر البول ۔ احتباس بول اور ورم گردہ مزمن ۔ پیشاب کی جلن ۔ بواسیر ۔ اپنڈیسائیٹس ۔ قولنج ۔ یرقان ۔ ضعف جگر ۔ دمہ ۔ کھانسی اور بالوں کے سفید اور جھڑنے وغیرہ کے لیے بے نظیر چیز ھے ۔ اسے ہم معمولی سمجھ کر بس ضائع کر دیتے ہیں -
#برائے_گردہ_اور_مثانہ_کی_پتھری : - ☆
20 گرام گوکھرو ایک پاو پانی میں رگڑ کر چھان کر صبح وشام پئیں گردہ و مثانہ کی پتھری ریگ بن کر نکل جائے گی اور رکا ھوا پیشاب کھل جائے گا ۔ پیشاب کی نالی میں ذخم یا پیپ کو رفع کرتی ھے - اور اگر اسی مقدار میں جوشاندہ بنا کر دیا جائے تو درد گردہ میں بہت مفید ھے - پیشاب کا ذرد ۔ سرخ۔سیاہ ۔ کم آنا ۔ گدلہ آنا ۔ بھی ختم کرتا ھے -
#برائے_جگر_اور_تلی_کے_لئے : - ☆
20 گرام گوکھرو اور 5 گرام مرچ سیاہ ایک پاو پانی میں رگڑ کر صبح و شام پلانا ۔ تلی اور جگر کی جملہ بیماریوں میں مفید ھے -
#برائے_بواسیر : - ☆
10 گرام گوکھرو کو 20 گرام پانی میں رگڑ کر صبح و شام پینے سے خونی بواسیر کو ختم کرتا ھے -
#برائے_نزلہ_زکام_سر_درد_کے_لئے : - ☆
20 گرام گوکھرو کو کوٹ کر آدھا کلو پانی میں جوش دیں - جب پانی آدھا پاو رہ جائے تو چھان کر 10 گرام گھی ملا کر نیم گرم پلا دیں ۔ نزلہ زکام سر درد اور مخرج بلغم ھے ۔ آواز کی خرابی ۔منہ کے زخم و چھالے اور ٹانسلز میں بھی مفید ھے -
#برائے_بالوں_کے_لئے : - ☆
گوکھرو سبز کو کوٹ کر پانی نکال لیں -
برابر وزن سرسوں کا تیل ملا کر آگ پر رکھیں -
جب پانی جل جائے اور تیل باقی رہ جائے نکال لیں ۔
بالوں کی جڑوں میں مساج کریں -
بال کبھی سفید نہیں ھونگے اور جھڑنا بھی ختم -
#پراٹھے_مزے_دار : - ☆
اللہ تعالی کی نعمتوں میں یہ بوٹی ایک نعمت ھے -
اور ہر جاندار آللہ سبحان تعالی کا ذکر کرتی ہیں -
حکیم شاھد تنویر صاحب جہلم سے ہیں -
ایک بہت خوبصورت بات کہی یوں تو ان کی ہر بات ہی خوبصورت اور نصیت آموز ھوتی ھے - کل فرما رہیں تھے - بٹ صاحب جڑی بوٹیوں پر کبھی پاوں مت رکھنا ان پر بھی فرشتے ھوتے ہیں - ذکر الہی میں مشغول رہتے ہیں -
اور سوچا سب کو بتا دوں اچھی بات صدقہ جاریہ ھوتی ھے
یہ خود رو پیدا ھونے والا پودا اپنے اندر بے شمار فوائد کا حامل چند اوپر فوائد بیان کیے گئے ہیں - پہلے تو یہ مد نظر رکھے آپ کو اس کا کیا چاہئے جیسے مجھے اس کے نرم پتے یعنی کونپلیں میں نے بغیر پودوں کو نقصان پہنچائے ان سے نرم کونپلیں توڑ لی ہیں - باقی پودے لگے ھوئے ہیں تا کہ یہ جڑی بوٹیاں آئندہ ہماری نسلوں کی امانت ہیں - اس موسم میں پانچ سات مرتبہ سال میں ان کا استعمال کر لیا جائے تو سال بھر کی قوت مدافعت حاصل کر سکتے ہیں اسکے طبی فوائد حکماء حضرات بخوبی واقف ہیں -
جسمانی عوارض کا علاج اور فاضل مادوں کا اخراج کر کے جسم کو بیماریوں سے محفوظ رکھتی ھے -
برسات میں اس کے پراٹھے بہت اچھے اور ذائقہ دار معلوم ھوتے ہیں - میں نے آ ج انکے پراٹھے ہی بنائے ہیں -
#ترکیب : - ☆
بکھڑا بوٹی سے کانٹے اور موٹی ڈنڈیاں الگ کر کے اتار دیجئے اور دھو کر کوٹ لیجئے - حسبِ ضرورت ہری مرچیں بھی کوٹ کر اور نمک - لال مرچ اور دیسی گھی ڈال کر گھر کے آٹے میں گوندھ لیجئے - پیڑے بنا کر حسب ضرورت پراٹھے دیسی گھی سے بنا لیجئے - بلڈپریشر کے مریض نمک نہ ڈالیں - بغیر نمک کے پراٹھے بنائے -
آپ کا شاہی ناشتہ تیار ھے -
خود بنائے اور مزے سے کھائیں -
Tags:
جڑی بوٹیوں کے خواص