#چیکو_پھل : - ♡♡♡
Manikara Zapota
چیکو کا نباتاتی نام manilkara zapota ھے ۔
اسے انگریزی میں sapodilla کہتے ہیں ۔
اس کا چھلکا آلو کی طرح ھوتا ھے ۔
اس میں دو سے لے کر 4 تک کالے بیج ھوتے ہیں ۔
یہ گول یا بیضوی، یعنی ایک طرف سے نوکدار شکل میں ھوتے ہیں ۔ چیکو کا درخت سال میں دو مرتبہ پھل دیتا ھے۔ اس کا ذائقہ میٹھا اور لذیذ ھوتا ھے - جب کہ شکل اس کی تصویر میں ملاخظہ فرمائیں ۔چیکو کا ایک درخت سال میں دو ہزار پھل دیتا ھے ۔
قانون مفرد اعضاء کے مطابق اس کا مزاج غدی اعصابی اور بعض اطباء نے اعصابی غدی کها هے -
اگر یہ کچا ھوتا ھے - تو اس کا ذائقہ کسیلا ھوتا ھے -
جو کہ عضلاتی اعصابی هوتا هے - جب کہ مکمل پکے ھوئے چیکو میٹھے ھوتے ہیں ۔ چیکو غذائی ریشے سے بھرپور ھوتے ہیں ۔ ایک سو گرام چیکو میں 5.6 گرام ریشے ھوتے ہیں ۔ چیکو میں وٹامنز مثلاً فولیٹ (folate) اور نیاسین معدنیات مثلاً پوٹاشیم (potassium)، جست، فولاد اور صحت بخش غیر تکسیدی اجزاء شامل ھوتے ہیں ۔ چیکو میں وٹامن سی (vitamin C) کی بڑی مقدار ھوتی ھے - جب کہ وٹامن اے (vitamin A) بھی اس میں بڑی
مقدار میں پایا جاتا ھے ۔
مقدار میں پایا جاتا ھے ۔
چیکو نامیاتی اجزاء کے ساتھ مکمل غذا ھے -
جو صحت کو بہتر بنانے کے لیے انتہائی بہترین ھے ۔
اس میں کولیسٹرول اور سوڈیم (Cholesterol And Sodium) بہت کم ھوتے ہیں ۔
اس کے استعمال سے وزن میں کمی ھوتی ھے ۔
چیکو دسمبر سے لے کر مارچ تک آسانی سے دستیاب ھوتے ہیں - جب کہ اس کے عروج کا موسم فروری سے اپریل اکتوبر اور دسمبر کا ھوتا ھے -
#چیکو_کے_چند_قیمتی_فوائد : - ☆
ماہرین کی جانب سے چیکو نظر میں بہتری کے لیے انتہائی مفید قرار دیا گیا ھے - کیونکہ اس میں وٹامن اے موجود ھے - چیکو جسم کو بھرپور توانائی فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ھے - کیونکہ اس میں گلوکوز کی بھاری مقدار موجود ھوتی ھے - ایتھلیٹ کو چیکو کا استعمال ضرور کرنا چاہیے -
عمل انہضام کے نظام میں بہتری لاتا ھے -
ساتھ ہی ہر قسم کے درد سوزش کو کم کرنے میں بھی مدد گار ثابت ھوتا ھے -
چیکو میں پایا جانے والے غذائی اجزا اور غذائی ریشہ بہت سے اقسام کے کینسر سے محفوظ رکھتا ھے -
ہڈیوں کو مضبوطی فراہم کرتا ھے -
کیونکہ اس میں کیلشیم - آئرن اور فاسفورس کی اضافی مقدار پائی جاتی ھے -
چیکو قبض کے مرض سے بھی نجات دلاتا ھے -
اور ساتھ دیگر انفیکشن سے بھی محفوظ رکھتا ھےن-
چیکو خون کو روکنے کی خصوصیات بھی رکھتا ھے -
اور اس کا استعمال بواسیر اور زخموں سے رسنے والے خون میں کمی لانے کے لیے بھی استعمال کی جاتی ہیں -
چیکو سے نکلنے والے بیج کا اگر پیسٹ بنا کر کیڑے کے کاٹے کی جگہ پر لگایا جائے تو آرام ملتا ھے -
چیکو انسانی جسم میں داخل ھونے والے متعدد جراثیموں سے بھی محفوظ رکھتا ھے - اور اس میں پایا جانے والا وٹامن سی پوٹاشیم - فولیٹ اور فاسفورس کے آزاد زرات کو خارج کرنے کی صلاحیت رکھتا ھے -
یہ پھل اسہال کے مرض کے لیے بھی انتہائی مفید ھے -
اور اس سے پیچش کے خاتمے کے لیے بھی کافی مدد ملتی ھے -
اس پھل کے کھانے سے اعصاب پرسکون ھو جاتے ہیں -
اور دباؤ کا خاتمہ ھو جاتا ھے - جس کے باعث ذہنی سکون حاصل ھوتا ھے -
چیکو گردے اور مثانے کی پتھری کی خارج کرنے میں بھی مدد فراہم کرتا ھے - اور گردوں کے دیگر بیماریوں سے بھی تحفظ فراہم کرتا ھے -
یہ پھل وزن میں کمی لاتا ھے - جس کے باعث انسان موٹاپے کا شکار ھونے سے بچ جاتا ھے -
چیکو میں پایا جانے والا میگنیشیم خون اور خون کی نسوں کے لیے انتہائی مفید ھے - جبکہ اس میں موجود پوٹاشیم بلڈ پریشر کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ھوتا ھے -
زمین پر لگے یه قدرت کے انمول تحفے انسان کی پیدائش سے قبل هی رب العالمین نے زمین پر اگا دئے تھے -
هم ان سے مستفید هونے کے بجاۓ اپنی هی مثنوعی اشیاء اور زبان کے چٹخاروں گم پیزا. برگر. پکوڑے کھا کھا کر خود پکوڑا بن گئے ہیں - کاش هم سمجھ سکیں
#نوٹ : - ☆
احتیاطی تدابیر.
چیکو سے بہترین فوائد تب ہی حاصل ھو سکتے ہیں -
جب اسے پکا ھوا کھایا جائے - کچا پھل کھانا انتہائی نقصان دہ ثابت ھو سکتا ھے - کچا چیکو کھانے سے منہ کا السر٬ گلے میں کجھلی کا احساس اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا ھو سکتا ھے -
Tags:
جڑی بوٹیوں کے خواص