#وٹامنز__کی_حقیقت : - ♡♡♡
وٹا من سے اِس زمانے میں ہر انسان واقف ھے ۔
لیکن بہت کم لوگ اس بات سے واقف ھوں گے -
کہ اصلی اور قدرتی طریقے سے کونسا وٹامن کن چیزوں میں پایا جاتا ھے ۔ بے شمار کمپنیاں وٹامن پر مشتمل ادویات فروخت کرتی ہیں - لیکن ان میں زیادہ تر مصنوعی یا برائے نام ہی وٹامن کے اجزاء ھوتے ہیں ۔ مصنوعی طریقے سے حاصل شدہ وٹامن موثر نہیں ھوتے ۔ ہم آپ کو وہ چیزیں بتانے جا رہے ہیں - جن میں اصلی اور قدرتی وٹامن پائے جاتے ہیں -
#وٹامن_A : - ☆
مکھن - دودھ - کریم - سبز ترکاریاں - دیسی انڈے کی زردی - کلیجی - مچھلی - گاجر - میں پایا جاتا ھے -
اِس کی کمی سے بینائی کی کمزوری - نشونما میں کمی جسم میں قوت مدافعت کی کمی - مہاسے پھنسیاں - جلد خشک ھونا - جنسی اور اعصابی کمزوری ھو جاتی ھے -
#وٹامن_B : - ☆
دالیں - شلغم - ٹماٹر - پھل - سبزیاں - سیب - کیلا - کھجور - مغزیات، مونگ پھلی میں پایا جاتا ھے - اس کی کمی سے فالج - معدہ اور آنتوں کی بیماریاں - قبض - امراض قلب - خون کی کمی، بچوں میں نشونما کی کمی وغیرہ -
#وٹامن_C : - ☆
تازہ پھلوں کا رس - لیموں - گوبھی - ٹماٹر - پپیتا - مالٹا - چکوترہ - سنگترہ - میں پایا جاتا ھے - اس کی کمی سے مسوڑھوں کی سوزش اور جریان خون جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ھے -
#وٹامن_D : - ☆
دودھ - مچھلی کا تیل - انڈا - بالائی - دھوپ میں پایا جاتا ھے - اس کی کمی سے ہڈیوں اور دانتوں کی کمزوری - ہڈیوں کا ٹیڑھا ھونا - سوکھا ھونا - تشنج جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ھے -
#وٹامن_E : - ☆
گندم - چنا - سبز پتوں - گوشت - مچھلی - انڈا - بنولہ میں پایا جاتا ھے - اس کی کمی سے گردوں اور پٹھوں کی کمزوری - قوت تولید میں کمی - بانجھ پن اور حمل گرنا جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ھے -
#وٹامن_k : - ☆
پالک - ٹماٹر - کلیجی - گوبھی - سویا بین میں پایا جاتا ھے اس کی کمی سے خون میں انجماد میں کمی - جگر کے امراض اور یرقان جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ھے -
#نوٹ : -☆
پوسٹ عام معلومات کے لئے شئیر کی جاتی ھے -
کسی مریض کو اپنے ڈاکٹر کی ھدیات کے بغیر استعمال نہ کریں - یا کسی کو کسی قسم کی الرجی کی شکایت والے اپنے طبیب کے مشورہ کے ساتھ استعمال کریں -