No title

🌹﷽🌹






*اسگند ناگوری*
ہر ملک و علاقہ کی جڑی بوٹی وہاں کے رہنے والوں کےلئے بہت مفید ثابت ہوتی کیونکہ اللہ رب العزت نے جو مرض پیدا کیا ہے اسی خطہ میں اس کی بوٹی بھی لازمی ہوتی ہے اور یہ بوٹی ان کے لئے مؤثر ثابت ہوتی ہے۔

یہ بوٹی اسگندناگوری پاکستان میں پنجاب ، سندھ اور بلوچستان کے گرم علاقوں میں پائی جاتی ہے انڈیا میں ناگ پور اور دہلی میں کثرت سے پیدا ہوتی ہے ۔

اس کے بارے میں بات کرتے ہیں۔

*نام*
 طبی نام اسگند ناگوری 
انگریزی میں ونٹرچیری

*شکل صورت*
دو سے تین فٹ تک ہوتا ہے اس کےپتے امرود کے پتوں جتنے ہوتے ہیں ملائم ۔

:شاخیں 
 روئی دار گول
جڑ:انگلی کے برابر لمبی سفیدی مائل کریم کے ہوتی ہے۔ 

:پھل 
اس کو سبز رنگ کے گول پھل لگتے ہیں جو سبز رنگ کی پتیوں میں لحاف لئے ہوتے ہیں جب پھل پک جاتا ہے تو سرخی مائل ہو جاتا ہے۔

:پھول
 پیلے مائل سرخی ہوتے ہیں۔ 

:مزاج
 گرم تر درجہ دوم
دوائی اجزاء:اس کے پتے اور جڑ دواء مستعمل ہے۔

:فوائد
 اس کے استعمال کے کئی طریقہ ہیں ویسے مشہور جوڑوں کے دردوں کے لئے استعمال ہوتا ہے 

*جسم کو موٹابھی کرتی ہے اس کے لئے اسگنداور تودری سفید برابر وزن کا سفوف بنالیں ایک گرام یہ سفوف دودھ میں ڈال کر لسی کی طرح دودھ کو ایک گلاس سے دوسرے گلاس میں اوڑاکر پینا ہے صبح و شام۔

کمر درد کے لئے بداری قند، زنجبیل اور
 اسگندناگوری برابر پیس کر سفوف بنائےتین گرام دودھ سے کھانے کے گھنٹہ بعد استعمال کریں۔

مردانہ قوت کے لئےبھی بہت فائدہ مند چیز ہے اس کے مختلف ادویات کےساتھ استعمال کرتےہیں مکھن کے ساتھ اس کا سفوف دوگرام استعمال کرنا منی کو پیدا کرتا ہے وافر مقدار میں۔

 اور مویز کے ساتھ اسگندناگوری کا استعمال چالیس سے پچاس سال کے مردوں کے لئے قوت باہ کو بہتر کرتاہے۔

سب سے بہت ضروری اور آپ لوگوں کے لئے حیران کن صرف یہ اکیلا ہی سفوف بناکر تین گرام استعمال کریں دودھ سے دو سے تین وقت استعمال کریں کھانے کے گھنٹہ بعد ہائی بلڈ پریشر کے بہت بہت بہترین ہے اسی کو بتانے کے لئے یہ پوسٹ لکھی ہے امید کرتاہوں پسند آئے گی۔
 




Post a Comment

پچھلی پوسٹ اگلی پوسٹ

منتخب پوسٹس

ہمارے بارے میں