🌹﷽🌹
خواتین کی بیماری سیلان (لیکوریا)
اس بیماری میں عورت کی اندام نہانی سے سفید زردی مائل رطوبت بہتی رہتی ہے۔ یہ بیماری خو اتین کو دیمک کی طرح چاٹتی ہے اور ان کو جسمانی طور پر کمزور کر دیتی ہے۔
اگر اخراج بہت زیادہ ہو اور مسلسل
ہو تو اس کو روکنا مشکل ہو جاتا ہے ۔یہا ں تک کہ پیڈ رکھنا پڑ جاتا ہے۔ اگر اخر اج بالکل سفید نہ ہو بلکہ سر مئی مائل سفید ہو، پیلا یا سبز ہو تو اخراج کے ساتھ خارش ہو تی ہے۔
اس بیماری کی وجوہات میں رحم کا ورم، رحم کا ٹل جانا ،ایام بند ہو جانا کم سنی میں حمل ہونا ،سوازک، آتشک اور کثرت ملاپ اس بیماری کی وجہ ہو سکتی ہے۔
اگر یہ بیماری فنگس کی وجہ سے ہو تو اخراج گاڑھا ہو گا ۔
کبھی یہ بیماری جنسی طور پر بھی منتقل ہوتی ہے جس میں اخراج سبزی مائل یا پیلا ہو تا ہے ۔
بچے دانی کے سرے پر چھالے یا ورم بھی لیکوریا کا سبب بن سکتا ہے ۔
پیلوس میں انفیکشن کے باعث سوزش ہو سکتی ہے۔ اس حصے میں سوزش بھی لیکوریا کا سبب بنتی ہے۔
لیکوریا کا سبب نفسیاتی بھی ہو سکتا ہے جو خواتین پریشانیوں کا شکار رہتی ہیں ان میں اکثر یہ بیماری دیکھی گئی ہے۔
اس بیماری میں اندام نہانی میں خارش رہتی ہے۔اس کے علاہ کمر میں درد اور پیڑوں پر بوجھ کی شکایت عام ہوتی ہے۔
جسم نقاہت اور کمزوری کا شکار رہتا ہے ۔پیشا ب بار بار آنا ،ہاتھ پاؤں کا جلنا ،ایام کی بے قاعدگی ،پنڈلیوں میں درد اور قبض کی شکایت رہنا ۔
عموماً اس بیماری کی موجودگی میں حمل قرار نہیں رہتا ۔لیکن اکثر یہ بیماری دوران حمل بھی ہو جاتی ہے ۔
ایسی صورت میں اندام نہانی میں خارش اور جلن رہتی ہے اور آلا ئش بھی زیادہ مقدار میں رہتی ہے۔
اکثر اندام میں سے ایک لیس دار رطوبت خارج ہوتی ہے جس سے اندام نہانی کے لب چپک جاتے ہیں۔
》احتیاط
چینی سے پر ہیز کر یں ۔
گرم مصالحہ دار چیزوں کو استعمال کرنے سے گریز کریں۔
》علا ج
دو چمچ اسپغول کا چھلکا لے کر ایک پاؤ دودھ میں پکائیں اور نہار منہ کھانے سے افا قہ ہو گا۔
کچی گری، سنگھاڑے کا آٹا ہمہ وزن لے کر آدھا حصہ کمر کس لے کر سب چیز یں پیس لیں ۔
صبح نہار منہ ایک چائے کاچمچ پانی یا دودھ کے ساتھ کر یں۔
زیادہ ٹما ٹر کھانے سے لیکو ریا ٹھیک ہو جاتا ہے۔
بھنے ہوئے چنوں میں گڑ ملا کر کھانا مفید ہے ۔اوپر سے دودھ میں گھی ملا کر پینا مزید فائدہ مند ہے۔
مسور کی دال اور آٹے کا چورہ ملیدہ بنا کر کھانے سے شفا ہو گی۔
کچے کیلے کی سبزی کھائیں ۔
آٹھ گرام گھی میں ایک کیلا ملا کر دس دن روزانہ صبح شام کھائیں۔
تلسی کے رس میں زیرہ ملا کر دودھ کے ساتھ کھانے سے افاقہ ہو گا۔
زیر ہ بھو ن کر چینی ملا کر کھا نا سیلان کا عمدہ علاج ہے ۔
کیلا کھا کر دودھ پینے سے سیلان میں فائدہ مند ہے۔
نوٹ .......یہ پوسٹ معلومات عامہ کے لئے جاری کی جارہی ہے کوئی دوا استعمال کرنے سے پہلے مستند معالج سے مشورہ ضرور کریں